رحیم یارخان: شوہر نے ناراض بیوی، ساس و بچے سمیت 4افراد کو قتل کردیا( خود کو بھی گولی مارلی)

ملزم شوہرنے ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر سسرال جاکر فائرنگ کردی اورخود کو بھی گولی مارکرخودکشی کرلی،پولیس حکام
رحیم یار خان (آئی این پی )رحیم یارخان میں شوہر نے سسرال جاکر ناراض بیوی ، ساس اور بچے سمیت 4افراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی جس کے بعد شوہر نے سسرال جاکر ناراض بیوی ، ساس اور بچے سمیت 4افراد کو قتل کردیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے تمام افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔