موٹر سائیکل سنچر گروپ گرفتار،2 موٹر سائیکلیں،پستول برآمد

گروپ میں افضال بابر اور احسان شامل،ٹبہ گاوں سے گرفتار کیا:ایس پی اخلاق اللہ
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی سبزی منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئے شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھیننے والا گروپ کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق چوکی سبزی منڈی پولیس نے 3 رکنی موٹر سائیکل سنچر گروپ گرفتار کرلیاپولیس نے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹبہ گاوں سے گرفتار کیاملزمان سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں اور 2 پستول برآمد کرلئے گئے  ملزمان ریکی کر کے گن پوائنٹ پر شہریوں سے واردات کرتے تھے گرفتار گروپ میں افضال بابر اور احسان شامل ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کیلئے اے وی ایل ایس کے حوالے کر دیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جارہی ہے