دو موٹر سائیکلیں، نقدی اور دو پستول برآمد

 لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا کر دو رکنی متحرک گروہ کے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزمان کو این بلاک فلیٹس کے قریب اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ فلیٹس روڈ پر واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔پولیس نے گرفتار ملزمان یاسر اور کاشف کے قبضے سے چوری شدہ دو موٹر سائیکلیں، نقدی اور دو پستول برآمد کر لیے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔