لاہور(کرائم رپورٹر) غالب مارکیٹ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل چور گروپ گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ترجمان کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے 4 رکنی موٹر سائیکل گینگ کے ملزمان جواد، ویشال، علی حسن اور حیدر کو گلبرگ سے گرفتار کر کے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں 2 پستول و گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے