موٹر سائیکلیں، دو موبائل فون اور پستول بمعہ گولیاں برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر) سول لائنز ڈویڑن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں لٹن روڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزمان عثمان اور شاہ نواز کو لیڈیز پارک چوبرجی کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان رش والے مقامات اور گلی بازاروں میں شہریوں سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں کرتے تھیپولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں، دو موبائل فون اور پستول بمعہ گولیاں برآمد کر لیں۔ دونوں ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہیایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔