ڈکیت گروپ سے 4 موٹر سائیکلیں،نقدی، موبائل فون،پستول برآمد

ملزمان میں ارشد، عاطف شامل،مزید کارروائی کیلئے انوسٹیگیشن ونگ کے حوا لے
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والا عادل میؤڈکیت گروپ کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کو مکہ کالونی کے قریب سے ٹریس کرکے حراست میں لیا گیا ڈکیت گروپ سے چوری شدہ 4 موٹر سائیکلیں،نقدی، موبائل فون اور پستول برآمد کیا گیاملزمان میں ارشد، عاطف شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کیلئے انوسٹیگیشن ونگ کے حوا لے کر دیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق سٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،