خوردنی تیل کے ٹینکر میں چھپایا گیا مضر صحت چھالیہ اسمگلنگ کا بڑا نقاب کشا، کراچی منتقلی روک دی گئی

خوردنی تیل کے ٹینکر میں چھپایا گیا مضر صحت چھالیہ اسمگلنگ کا بڑا نقاب کشا، کراچی منتقلی روک دی گئی

پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت موچکو چیک پوسٹ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خوردنی تیل کے ٹینکر میں چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

 ٹینکر نمبر K2025 کو روک کر تلاشی لی گئی جس میں ٹینکر کے خفیہ خانوں سے ڈھائی ٹن یعنی 245 بیگز مضر صحت اور غیر قانونی چھالیہ برآمد ہوئی، جس کی مالیت 20 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ چھالیہ بلوچستان سے کراچی منتقل کی جارہی تھی۔حکام نے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے خوردنی تیل کے ٹینکر کو بھی ضبط کر لیا ہے، جس کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ یہ کارروائی کسٹمز کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت عمل میں آئی، جس کا مقصد ملک میں غیر قانونی سامان کی نقل و حمل روکنا ہے۔ترجمان عرفان علی نے کہا کہ کسٹمز سختی سے اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا تاکہ عوام کی صحت اور ملکی معیشت کو تحفظ دیا جا سکے۔