ایئر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز کراچی پہنچی، واٹر سیلوٹ اور کیک کے ساتھ شاندار استقبال

ایئر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز کراچی پہنچی، واٹر سیلوٹ اور کیک کے ساتھ شاندار استقبال

ویب ڈیسک: ملائیشیا کی کم کرایوں والی معروف ایئر لائن ایئر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز کراچی ایئرپورٹ پر اتری، جہاں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور دیگر حکام نے شاندار انداز میں استقبال کیا۔

 کراچی ایئرپورٹ پر پرواز کی آمد پر روایتی واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا اور ڈیپارچر لانچ میں کیک کاٹا گیا، جس میں ایئر لائن کے حکام اور متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔

 کوالالمپور سے آنے والی اس پرواز میں 298 مسافر کراچی پہنچے جبکہ واپسی پر 315 مسافروں نے پرواز اختیار کی۔

 ملائیشیا کے قونصل جنرل نے ذاتی طور پر مسافروں کا استقبال اور الوداع کیا۔ ٹی سی بی پاکستان ایئر ایشیا کا جنرل سیلز ایجنٹ ہے۔

 ایئر ایشیا ایکس کے سی ای او علی خواجہ علی مجید نے کہا:ایئر ایشیا ایکس ملائیشیا کی سب سے بڑی ایئر لائن ہے۔اس کی پاکستان آمد فضائی صنعت کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔کراچی کے لیے ابتدائی طور پر 4 پروازیں چلائی گئی ہیں۔جلد ہی لاہور اور اسلام آباد کے لیے بھی پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔یہ اقدام پاکستان کے فضائی رابطوں کو مزید مستحکم کرے گا اور مسافروں کے لیے کم خرچ اور آسان سفری سہولیات فراہم کرے گا۔