دبئی ایئر شو: تیجس طیارہ حادثے میں پائلٹ نمنش سیال کی ہلاکت کی والد کو اطلاع کیسے پہنچی؟

دبئی ایئر شو: تیجس طیارہ حادثے میں پائلٹ نمنش سیال کی ہلاکت کی والد کو اطلاع کیسے پہنچی؟

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے تیجس لڑاکا طیارے کے حادثے میں وِنگ کمانڈر نمنش سیال ہلاک ہو گئے۔

حادثہ کے وقت طیارہ تقریباً 8 سے 9 منٹ تک اُڑا اور دو سے تین چکر مکمل کرنے کے بعد نوز ڈائیو کرتے ہوئے زمین پر جا گرا۔نمنش سیال کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہیں حادثے کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے ملی۔ یہ تیجس طیارے کا دو سال کے اندر دوسرا حادثہ ہے، مارچ 2024 میں راجستھان کے شہر جیسلمیر میں بھی ایک تیجس طیارہ گر کر تباہ ہو چکا ہے۔ دبئی ایئر شو میں ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر پہنچیں اور امدادی کارروائی کی گئی۔