عازمینِ حج کا سعودی عرب پہنچنے کا سلسلہ جاری، ترکیہ سے پہلی پرواز مدینہ پہنچی

عازمینِ حج کا سعودی عرب پہنچنے کا سلسلہ جاری، ترکیہ سے پہلی پرواز مدینہ پہنچی

پاکستان کے ساتھ دنیا کے مختلف ممالک سے عازمینِ حج سعودی عرب پہنچنے کا عمل جاری ہے، اور اسی سلسلے میں ترکیہ سے بھی پہلی حج پرواز مدینہ پہنچ گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق، ترکیہ سے عازمینِ حج کو لے کر پہلی پرواز بدھ کے روز مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔سعودی میڈیا کے مطابق، ایئرپورٹ پر مقامی حکام کی ٹیم تربیت یافتہ ہے اور وہ متعدد زبانوں میں روانی سے بات چیت کر سکتی ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے عازمینِ حج کی آمد اور دیگر امور کو آسان بنایا جا رہا ہے تاکہ حج کے عمل کو مزید سہولت بخشا جا سکے۔سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز صالح الجاسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ حجاج کرام کی خدمت کے لیے سعودی عرب کے 6 اہم ایئرپورٹس مختص کیے گئے ہیں۔