ویب ڈیسک: اسمارٹ فون مارکیٹ میں ایپل نے ایک بار پھر سبقت حاصل کرلی — آئی فون 16 دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون بن گیا ہے، جو کسی بھی اینڈرائیڈ ڈیوائس کو پیچھے چھوڑ گیا۔
اسمارٹ فونز کی فروخت پر تحقیق کرنے والے ادارے کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ نے 2025 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے عالمی اعدادوشمار جاری کیے، جس کے مطابق:
آئی فون 16 فروخت کے اعتبار سے سرفہرست رہا
آئی فون 16 پرو میکس دوسرے نمبر پر
آئی فون 16 پرو تیسرے نمبر پر
آئی فون 15 چوتھے نمبر پر
اینڈرائیڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے صرف سام سنگ کا گلیکسی A16 5G پانچویں پوزیشن پر جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔رپورٹ کے مطابق آئی فون 16 کی فروخت خاص طور پر مشرق وسطیٰ، افریقا اور جاپان میں نمایاں رہی۔ یہ 2023 کے بعد پہلا موقع ہے کہ آئی فون کا اسٹینڈرڈ ماڈل سہ ماہی فروخت میں نمبر ون قرار پایا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی اور قوت خرید میں کمی کے باوجود صارفین مہنگے فونز، خاص طور پر ایپل کے ماڈلز، کو ترجیح دے رہے ہیں — جو برانڈ کی مضبوط ساکھ اور صارفین کے اعتماد کا اظہار ہے۔