امریکا کے زیادہ سے زیادہ مطالبات سے پیچھے ہٹنا مشکل ہوتا جا رہا ہے :اسماعیل بقائی

امریکا کے زیادہ سے زیادہ مطالبات سے پیچھے ہٹنا مشکل ہوتا جا رہا ہے :اسماعیل بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے زیادہ سے زیادہ مطالبات سے دستبرداری مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ صورتِ حال آبنائے ہرمز میں، امریکا کی ایران کے خلاف جارحیت کا نتیجہ ہے اور جنگ کے خاتمے کے لیے سست سفارتی کوششیں بھی امریکا کی ذمہ داری ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ قبل ازیں، آبنائے ہرمز عالمی میری ٹائم نیوی گیشن کے لیے محفوظ گزرگاہ تھی، اور اب بھی ممالک اور شپنگ کمپنیاں ایرانی رابطے سے آگاہ ہیں۔ بقائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں اقدامات بین الاقوامی قوانین کے تحت کیے گئے ہیں، اور امریکا نے اس علاقے میں سیکیورٹی کے مسائل پیدا کیے ہیں۔ 
ایرانی ترجمان نے مزید کہا کہ ایران آبنائے ہرمز میں سلامتی کا محافظ ہے، اور ساحلی ممالک عمان و ایران ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمیں پروٹوکول اور میکانزم بنانے چاہئیں تاکہ محفوظ جہازرانی یقینی بنائی جا سکے۔ 
اسماعیل بقائی نے یہ بھی بتایا کہ امریکا کے جنگی جہازوں کے آبنائے ہرمز میں داخلے کے امکانات پر گفتگو جاری ہے اور ایرانی مسلح افواج کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران جنگ کے علاوہ کسی بھی معاملے پر بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور امریکا جھوٹے دعوے جاری رکھے ہوئے ہے۔