چشتیاں :پانی کے کنکشن پر تنازع،با پ اور 2بیٹے قتل

تصادم جٹ اور انصاری برادری میں ہوا ،پولیس نے فرار ملزموں کی تلاش شروع کردی 
چشتیاں(تحصیل رپورٹر)چشتیاں کے نواحی چک 33 فتح میں واٹر سپلائی پانی کے کنکشن کے تنازع پر جٹ اور انصاری برادری کے افراد میں خونی تصادم کے نتیجہ میں انصار ی برادری کے باپ اور اسکے دو نوجوان بیٹے ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ابتدائی معلومات کے مطابق چک 33فتح میں محمد امین انصاری اور اسکے بیٹوں وحید،سعید،رشید کا جٹ برادری کے اسلم جٹ اور اسکے دیگر بھائیوں کے ساتھ واٹر سپلائی کا کنکشن لگانے پر لڑائی جھگڑا ہوگیا جو بعد میں خونی تصادم میں بدل گیا جس کے نتیجہ میں محمدامین انصاری اور اسکے دونوجوان بیٹے وحید اور سعید ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا نوجوان بیتا رشید شدید زخمی ہوگیا ہے جبکہ اس جھگڑے میں اسلم جٹ بھی زخمی ہوگیاجبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس چشتیاں اور ریسکیو 1122کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے ہلاک ہونے والوں کی میتیں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال چشتیاں پہنچایا۔صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔