لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 37 کنکشن منقطع، 27 لاکھ 40 ہزار جرمانہ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) سوئی ناردرن گیس کمپنی کی سپیشل ٹیموں کا گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہا۔ گیس چوری اور گیس کے غیر قانونی استعمال پر درجنوں کنکشن منقطع کردئیے گئے۔پنجاب، خیبر پختو نخوا اور اسلام آباد میں 97 کنکشن منقطع، 69 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 37 کنکشن منقطع، 27 لاکھ 40 ہزار کیجرمانے کئے گئے۔ سوئی ناردرن لاہور ریجن کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی۔ کمپنی کی جانب سے کمپریسرز کا استعمال کرنے والے صارفین کے کنکشن بھی منقطع کئے گئے۔