چشتیاں، ایک ماہ کی دلہن کے قتل کے الزام میں شوہر، جیٹھ اور سسر گرفتار

تعلقات کے شبہ میں خاتون کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کا الزام ہے، اہم شواہد سمیت حراست میں  لیا گیا
چشتیاں(آئی این پی )صوبہ پنجاب کے ضلع چشتیاں کے علاقے 28 گجیانی میں ایک ماہ قبل دلہن بن کر آنے والی خاتون کو سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طورپر قتل کردیا گیا ۔پولیس نے مرکزی ملزمان یعنی شوہر، جیٹھ اور سسر کو گرفتار کر لیا جن پر تعلقات کے شبہ میں خاتون کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کا الزام ہے۔صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو جرم کے اہم شواہد سمیت حراست میں لے لیا، اور مزید تفتیش جاری ہے۔