چشتیاں (آئی این پی) پنجاب کے شہر چشتیاں میں کے کمران گائوں میں سیلابی پانی کے ایک عارضی حفاظتی بند کو توڑنے کی کوشش میں پولیس نے 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ کمران گائوں کے 7 رہائشی اور 10 نامعلوم افراد 4 بھاری مشینری اور ٹریکٹرز کے ذریعے گائوں کے گرد قائم عارضی حفاظتی بند کو توڑ رہے تھے۔جب مقامی افراد نے مداخلت کی تو ملزمان نے ان پر تشدد کیا، ہوائی فائرنگ کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں تاہم، پولیس کی بھاری نفری کے پہنچنے پر وہ فرار ہوگئے۔