لاہور (کرائم رپورٹر) گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مزید 76 کنکشن منقطع، 49 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔ لاہور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 21 کنکشن منقطع اور گیس چوری پر 12 لاکھ 20 ہزار روپے کا جرمانہ کیا۔