ہارورڈ یونی ورسٹی نے غیر ملکی طلبا پر پابندی کیخلاف عدالتی جنگ جیت لی

واشنگٹن(آئی این پی )ہارورڈ یونی ورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی طلبا پر پابندی لگانے کے خلاف ابتدائی عدالتی جنگ جیت لی۔امریکی جج نے ہارورڈ یونی ورسٹی میں غیر ملکی طالب علموں پر پابندی لگانے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوشش روک دی، وفاقی جج ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف عارضی حکم جاری کریں گے، گزشتہ ہفتے جو عارضی حکم امتناع جاری کیا تھا، وہ برقرار رہنا چاہیے۔