ہارورڈ یونی ورسٹی کا فنڈنگ روکنے پر ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ

نیویارک(آئی این پی)ہارورڈ یونی ورسٹی نے 2ارب 20کروڑ ڈالر کی فنڈنگ روکے جانے پر ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا، تاریخی یونی ورسٹی کی انتظامیہ نے ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبے پر کیمپس میں یہود دشمنی کا مقابلہ کرنے اور دیگر خدشات کو دور کرنے کے لیے اصلاحات کرنے سے انکار کردیا تھا۔