ہارورڈ یونی ورسٹی نے بھی ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

واشنگٹن(آئی این پی)کولمبیا یونی ورسٹی کے بعد ہارورڈ یونی ورسٹی نے بھی ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ہارورڈ یونی ورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے وائٹ ہاس سے تنازع ختم کرنے کے لیے 500ملین ڈالر وقف کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہارورڈ یونی ورسٹی اس بات پر متفق ہوگئی ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کو رقم کی ادائیگی کرے تاہم مالی شرائط پر مذاکرات جاری ہیں۔