واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے معروف تعلیمی ادارے ہارورڈ یونی ورسٹی کی اربوں ڈالر کی وفاقی امداد روک دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق امریکی محکمہ تعلیم نے ہارورڈ یونی ورسٹی کو باضابطہ طور پر اطلاع دیتے ہوئے تحقیق اور دیگر امور سے متعلق اربوں ڈالر کی گرانٹس منجمندکر دی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اگر ہارورڈ نے ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات پر عمل نہ کیا تو یہ امداد مستقل طور پر معطل رکھی جائے گی۔