ہسپتال میں اب بھی 13مریضوں سمیت 97 افراد موجود ہیں،ڈبلیو ایچ او
غزہ (آئی این پی )قابض اسرائیلی افواج نے اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے شمالی غزہ میں قائم العودہ ہسپتال بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ شام شمالی غزہ کے علاقے تل الزعتر میں واقع العودہ ہسپتال کے گرد اسرائیلی فوج نے بارود سے بھرے خودکار روبوٹ دھماکوں سے اڑا دیے اور اس دوران شدید گولہ باری بھی کی گئی۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہسپتال میں اب بھی 13مریضوں سمیت 97افراد موجود ہیں۔