حملے میں ہسپتال کا استقبالیہ، ایمرجنسی یونٹ اور انتہائی نگہداشت میں رہنے والے مریضوں کے میڈیکل آکسیجن رکھنے والے بلاک کو تباہ کیا گیا
غزہ (آئی این پی )اسرائیلی فوج نے جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ کے ال اہلی ہسپتال پر بمباری کی جس سے ہسپتال کے متعدد بلاک تباہ ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے ال اہلی ہسپتال پر حملہ کیا ہے اور مریضوں سمیت ہسپتال میں پناہ لیے ہوئے دیگر افراد کو ہسپتال چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے حملے میں ہسپتال کا استقبالیہ، ایمرجنسی یونٹ اور انتہائی نگہداشت میں رہنے والے مریضوں کے میڈیکل آکسیجن رکھنے والے بلاک کو تباہ کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق حملے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج مریض اور دیگرافراد ہسپتال کی عمارت چھورڑنے پر مجبور ہوئے اور اب آس پاس کی گلیوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔