بھارتی ریاست منی پورمیں حالات مزید خراب، قابض بھارتی فوج اور عوام آمنے سامنے

نئی دہلی(آئی این پی )مودی حکومت کی نااہلی اور بھارتی فوج کی موجودگی کے باعث منی پورمیں حالات ہرگزرتے دن کیساتھ خراب ہورہے ہیں۔بھارت کے اپنے جریدہ انڈیا ٹوڈے نے منی پورمیں بھارتی سکیورٹی فورسز کے مظالم کو بے نقاب کردیا۔منی پورمیں بھارتی فوج کی نئی چوکی کیخلاف احتجاج کے دوران آسام رائفلز کی فائرنگ سے خواتین سمیت 4 مظاہرین زخمی ہوگئے۔