کرم ،قابض طالبان نے بلا اشتعال فائرنگ کی ، پاک فوج کا فوری ریسپانس،دشمن لاشیں چھوڑ کر فرار

پاک فوج  کا جوابی وارافغان طالبان کے ٹینک، چوکیاں تباہ 
ایک گھنٹے کے دوران پاک فوج نے 5ٹینک پوزیشنیں اڑا دیں، کئی چوکیوں پر بزدل دشمن   نے سفید جھنڈا لہرا دیا ، کارروائی میں اہم طالنان کمانڈر کی ہلاکت کی بھی اطلاعات، شورکو  کے اطراف کے علاقے خالی کرالئے گئے،کستان کی سرزمین اور عوام کے تحفظ کیلئے  کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا،سکیورٹی ذرائع 
 اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر،دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)کْرم ایجنسی میں قابض  افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی سرحدی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دشمن کی اس کارروائی کا پاک فوج نے بھرپور، مؤثر اور شدید جواب دیاجس سے  طالبان کی متعدد  چوکیاں   اور ٹینک تباہ ہوگئے اور  پوسٹوں میں آگ بھڑک اْٹھی۔  حملہ آور اپنی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے  پاک فوج نے دشمن کی ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے واضح کردیا ہے  پاکستان کی سرزمین اور عوام کے تحفظ کے لئے کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔  سکیورٹی ذرائع نے بتایا  افواج پاکستان کی جانب سے افغان طالبان، فتنہ الخوارج کو بھرپور اور شدید جواب دیا گیا جس سے افغان طالبان کی پوسٹوں  میں  آگ بھڑک اٹھی۔سکیورٹی ذرائع نے  بتایا  کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ اور ٹینک پوزیشن کو تباہ کر دیا گیا، طالبان اپنی متعدد لاشیں پوسٹ  پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔  سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پاک فوج کی  انتہائی مہارت اور پیشہ وارانہ کارروائی کے دوران طالبان کے چلتے ٹینک کو نشانہ بنا کے تباہ کیا گیا۔ تباہ کیے گئے ٹینک کی فوٹیج دیکھی جا سکتی ہے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا  پاک فوج نے طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف شدید کارروائیاں جاری رکھیں اور ایک گھنٹے کے دوران پانچویں ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ کر دی گئی۔ فتنہ الخوارج اور طالبان کے کارندے شدید گھبراہٹ میں پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، پاک فوج کی اس اہم کارروائی میں فتنہ الخوارج کے ایک اہم کمانڈر کی ہلاکت کی بھی  اطلاعات ہیں۔ضلع کرم میں سرحد پر ہونے والی جھڑپوں کی پا ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے  پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کی پوزیشنوں پر گولہ باری جاری ہے۔اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے  پاکستانی پھینکے گئے گولے سرحد پار پہاڑی چوٹی پر قائم ایک مورچے کو اڑا دیتے ہیں۔دوسری طرف ضلع کرم کے بڑے شہر پاڑا چنار کے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر میر حسن جان نے   بتایا  کرم بارڈر پر تازہ ترین جھڑپوں کے بعد ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہیتاہم ڈاکٹر میر حسن کے مطابق ابھی تک کسی زخمی کو نہیں لایا گیا۔افغان شرانگیزی کے باعث شورکو پاک سرحد کے اطراف کے علاقے خالی کرالئے گئے ہیں۔واضح رہے افغانستان نے 9اکتوبر کو کابل میں ہونے والے دھماکوں کے جواب میں دونوں ملکوں کے درمیان سرحد ڈیورنڈ لائن پر 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب دیر گئے کئی مقامات پر حملے کیے تھے، جن میں دونوں طرف جانی اور انفراسٹرکچر کا نقصان ہوا۔پاکستان فوج نے طالبان کی سرحد پار متعدد پوسٹس، کیمپس اور تربیتی مراکز کو نشانہ بناتے ہوئے 21 ٹھکانے عارضی طور پر قبضے میں لیے اور ’دہشت گرد کیمپ‘ تباہ کر دئیے تھے۔پاکستان نے افغان طالبان حکومت کو دو ٹوک پیغام دیا تھا کہ اب حملہ ہوا تو طالبان پوسٹوں کو نشانہ بنائیں گے۔
 بلااشتعال فائرنگ