پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش ہوئی تو ملٹری آپشن کھل جائیگا: چیئرمین واپڈا

بھارت کے پاس چناب اور دریائے سندھ پر پانی روکنے کی محدود صلاحیت ہے، پاکستان اپنے پانی کے حق کا مکمل دفاع کرے گا، سجاد غنی کی میڈیا سے گفتگو
کراچی(آئی این پی ) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے کہا ہیکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا۔کراچی میںمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈ نے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کے حق کا مکمل دفاع کرے گا اور پاکستان نے واضح کیا ہے پانی روکنا ایکٹ آف وار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس چناب اور دریائے سندھ پر پانی روکنے کی محدود صلاحیت ہے، بھارت کو پانی روکنے کے لیے صلاحیت اور وقت چاہیے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی کا کہنا تھا کہ بھارت کے اس ارادے اور سوچ کو شکست دینی ہے اور اگر پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا۔