تجویز مثالی نہیں اورفلسطینی ریاست کے مسئلے کو پس پشت ڈالتی ہے لیکن وقتی ٹھیک ہے:وزیرخارجہ
ماسکو(یواین پی )روس نے غزہ میں امن منصوبے کی حمایت کر دی ہے، رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تجویز کردہ غزہ میں امن کا منصوبہ فی الحال خونریزی کو روکنے کے لیے بہترین آپشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ تجویز مثالی نہیں ہے کیونکہ یہ غزہ پر توجہ تو مرکوز کرتی ہے لیکن بنیادی طور پر فلسطینی ریاست کے مسئلے کو پس پشت ڈالتی ہے، جو اصل تنازع ہے ۔انہوں نے کہا کہ حقیقت پسند ہونے کی وجہ سے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اس وقت موجود سب سے بہتر آپشن ہے