پاکستان ملٹری اکیڈمی میں جوائنٹ ملٹری ٹریننگ ۔1کی حلف برداری تقریب

راولپنڈی (آئی این پی )جوائنٹ ملٹری ٹریننگ ۔1کی حلف برداری کی تقریب پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعقد ہوئی۔حلف برداری کی تقریب میں 154ویں لانگ کورس، 37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 70ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 25ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس نے شرکت کی۔پہلے جوائنٹ ملٹری ٹریننگ کورس میں 485پاک آرمی، 111پاک نیوی اور 42پاک ایئر فورس کے کیڈٹس شامل ہیں۔کیڈٹس پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مشترکہ تربیتی ماڈیولز اور مشقوں میں حصہ لیں گے۔حلف برداری کی تقریب میں کمانڈنٹ پی ایم اے نے آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے نئے بھرتی ہونے والے کیڈٹس سے خطاب کیا۔