نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی چیئرمین واپڈا

 نیلم جہلم میں پانی کا بہت بڑا ذخیرہ  ہے‘ بھارت نے نیلم جہلم بجلی گھر کے ڈیم کو ہی نہیں قریبی آبادی کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی

بھارت کی نیلم جہلم پر گولہ باری اور شیلنگ کا دورانیہ چند منٹوں کا نہیں تھا‘نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے: لیفٹیننٹ جنرل (ر)  سجاد غنی

 مظفرآباد (آئی این پی )چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر)  سجاد غنی نے کہا  ہے ھارت نے صرف ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے ڈیم کو ہی نہیں قریبی آبادی کو بھی ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی، اگر نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے قریب آبادی کو بھی ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔چیئرمین واپڈا کا کہنا ہے کہ ہماری فوج نے فوری جوابی کارروائی کی، اس پروجیکٹ میں کوئی غیرملکی اسٹاف موجود نہیں ہے، نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، ٹیکنیکل ماہرین کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار تو واپڈا کی ذمے داری ہے لیکن اس کی ترسیل کا کام واپڈا کا نہیں، بھارت نے نیلم جہلم کے بجلی گھر کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، نیلم جہلم میں پانی کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی کوشش تھی کہ نیلم جہلم کے اسٹرکچر کو نقصان پہنچایا جائے، بھارت کی نیلم جہلم پر گولہ باری اور شیلنگ کا دورانیہ چند منٹوں کا نہیں تھا