واشنگٹن ،برسلز(آئی این پی )امریکی صدر نے وینزویلا پر چڑھائی کے بعد گرین لینڈ پر نظریں جما دیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ حاصل کرنے کیلئے فوجی آپشنز سمیت تمام ممکنہ راستوں پر غور شروع کر دیا ہے۔ وائٹ ہائو س کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ گرین لینڈ کو حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے خریداری یا آزادانہ وابستگی کے معاہدے کے امکانات بھی زیر غور ہیں