اسلام آباد (آئی این پی ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر میں سمگلنگ کے خلاف مہم کو موثر بنانے کے لیے ایک نیا اور جامع اقدام اٹھاتے ہوئے عوام کے لئے 5لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت جو کوئی بھی سمگلنگ سے متعلق معتبر معلومات فراہم کرے گا، اسے 5لاکھ روپے تک کا نقد انعام دیا جائے گا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے کسٹمز کمانڈ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو انسداد سمگلنگ کے لیے مخصوص فنڈ ہوگا۔ یہ فنڈ نہ صرف شہریوں کو انعامات کی ادائیگی کے لیے استعمال ہوگا بل کہ کسٹمز حکام کو دی جانے والی خصوصی مراعات اور آپریشنل اخراجات کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔