اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نے ٹیکس فراڈ کی نشاندہی کرنے والے ایف بی آر افسر کو 50 لاکھ روپے نقد انعام سے نواز دیا۔وزیرِاعظم سے کھربوں روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کی کوشش کی نشاندہی کرنے والے ایف بی آر کے سینئر افسر اعجاز حسین نے وزیرِاعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔وزیرِ اعظم نے آفیسر اعجاز حسین کی پذیرائی کرتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کیلئے 50 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا‘ اعجاز حسین کی فرض شناسی پر انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے ایماندار لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے