خاتون سٹاف کو ہراساں کرنے پر پائیڈ کے وائس چانسلر کو 5لاکھ روپے جرمانہ

شکایت میں اختیار کے غلط استعمال اور سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کرنے کے الزامات عائد کئے گئے: وفاقی محتسب فوزیہ وقار
ا سلام آباد(آئی این پی  )وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت خاتون اسٹاف کو ہراساں کرنے پر پائیڈ کے وائس چانسلر کو ہراسیت کیس میں 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت،  فوزیہ وقار نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم الحق کے خلاف صنفی امتیازی سلوک برتنے پر فیصلہ سنایا۔اسٹاف اکانومسٹ عنبرین قیوم نے ڈاکٹر ندیم الحق کے خلاف وفاقی محتسب کے پاس باضابطہ شکایت درج کروائی تھی۔ترجمان کے مطابق شکایت میں اختیار کے غلط استعمال اور سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کرنے کے الزامات عائد کیے گئے، ڈاکٹر ندیم الحق نے ایکس پر خواتین کے خلاف توہین آمیز بیانات دئیے۔