صوبائی کابینہ نے انعامی سکیم وسل بلور سسٹم کی منظوری دیدی ، جرمانے کا 20 فیصد انعام دینے کا فیصلہ
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ ایکسائز نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے فیصلہ کر لیا جس کے تحت ٹیکس چوری کی نشاندہی کرنے والوں کو جرمانے کا20فیصد انعام دیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اب عام شہری بھی ٹیکس چوری کی اطلاع دے کر انعامی رقم حاصل کر سکیں گے،نشاندہی پر ٹیکس چور کو چوری کئے گئے ٹیکس کے برابر جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا،ملوث ملازمین و مالکان کے خلاف اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ صوبائی کابینہ نے انعامی سکیم وسل بلور سسٹم کی منظوری دے دی ہے،نئی سکیم کے لئے رولز میں ترامیم کی سمری جلدبھجوائی جائے گی،وسل بلور سکیم کا رواں مالی سال کے اختتام تک آغاز کردیا جائے گا۔