گاڑی سے گرنے والے 5لاکھ روپے برآمد، مالک کے سپرد

لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ میں پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شہری کے گاڑی سے گرنے والے پانچ لاکھ روپے برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیے واقعے کی اطلاع شہری کی جانب سے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دی گئی، جس پر گلبرگ پولیس نے فوری رسپانس دیاایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کے مطابق شہری کی گاڑی سے پانچ لاکھ روپے سڑک پر گر گئے تھے، جنہیں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا گیافوٹیج کی بنیاد پر ایک مزدور کو شناخت کیا گیا، جس کے پاس موجود رقم برآمد کر کے مالک کو واپس کر دی گئی۔اس موقع پر اے ایس آئی گلبرگ منشاء نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ رقم شہری شایان نسیم کے حوالے کی۔ شہری نے گلبرگ پولیس کے اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیاایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن شہر بانو نقوی نے 15 کال پر فوری رسپانس اور شاندار کارکردگی پر گلبرگ پولیس کی تعریف کی اور ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان اور اے ایس آئی منشاء کو شاباش دی۔گلبرگ پولیس کے اس قابلِ تحسین اقدام کو شہری حلقوں کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے، جسے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی مضبوط مثال قرار دیا جا رہا ہے۔