معرکہ حق کی کامیابی قومی عزم اور یکجہتی کا ثبوت ہے، بھارت کی جارحیت پسندی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے،پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے‘مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل خطے کے امن کیلئے ضروری ہے
مستقبل کی جنگ کے تقاضے جدید سوچ اور جدت کے طلبگار ہیں‘، پاکستان کو کبھی بھی دبایا نہیں جا سکتا ‘پاکستان میں دہشتگردی کا پشت پناہ بھارت ہے ، جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے: سٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں اور طلباء سے خطاب
ِکوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور غیر قانونی ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، کوئٹہ کا دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران انہوں نے سٹوڈنٹس، افسروں اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کیا،شہدائے "بنیان مرصوص" کو خراج عقیدت اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا معرکہ حق کی کامیابی قومی عزم اور یکجہتی کا ثبوت ہے، بھارت کی جارحیت پسندی خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے،پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور غیرقانونی ہے، مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل خطے کے امن کے لیے ضروری ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی بھارتی ریاست کر رہی ہے، دہشتگردی کے خلاف قومی جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے، مستقبل کی جنگ کے تقاضے جدید سوچ اور جدت کے طلبگار ہیں‘، پاکستان کو کبھی بھی دبایا نہیں جا سکتا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو ناکام بنانے کے دشمن عزائم کو مکمل طور پر شکست دی جائے گی