معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح ‘ فیلڈمارشل نے دکھایا جنگیں کیسے لڑی جاتی ہیں‘افواج پاکستان نے دلیری، بہادری اورشجاعت کے باعث بھارت کا غرور کو خاک میں ملایا:وزیراعظم

صدر ٹرمپ اور شہبازشریف کی اہم ملاقات متعدد امور پرتبادلہ خیال
 بنگلہ دیش سے تجارت اورسفارتی تعلقات بڑھائیں گے، فلسطین سے متعلق مشترکہ اعلامیہ آگیا،عمل کیسے کرنا ہے اس پر  بات ہوگی، غزہ میں جلد سیز فائر ہوگا: بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات میں گفتگو
بجلی کے شعبے میں گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا، اس کے مسائل سے نمٹنا بڑی کامیابی ہے، بجلی کے شعبے میں لائن لاسز بھی بڑا چیلنج ہے، اگلے مرحلے میں لائن لاسز کے مسئلے پر توجہ دی جائے:تقریب سے ورچوئل خطاب
واشنگٹن‘نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک‘ایجنسیاں)وزیراعظم شہبازشریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی‘ملاقات وائٹ ہائوس میں ہوئی‘ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘قبل ازیں وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات کی‘ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح ہے، فیلڈمارشل نے دکھایا جنگیں کیسے لڑی جاتی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نیویارک میںبنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاک بنگلادیش تعلقات مزیدبہتری کی طرف جائیں گے، بنگلادیش سے تجارت اورسفارتی تعلقات بڑھائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی اللہ تعالی کے فضل وکرم سے عظیم فتح ہے، الحمداللہ پوری دنیانے دیکھاکہ ہم نے بھارت کو شکست فاش دی، افواج پاکستان نے دلیری، بہادری اورشجاعت کے باعث بھارت کا غرور کو خاک میں ملایا۔شہبازشریف نے کہا کہ افواج کی بہترین ٹریننگ، ائیرفورس اور ائیرچیف نے بھارت کو گھمنڈ پاش پاش کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے قیادت کی، انہوں نے پوری دنیا کو دکھایاکہ کسی جنگیں لڑی جاتی ہیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ فلسطین سے متعلق مشترکہ اعلامیہ آگیا۔ عمل کیسے کرنا ہے اس پر  بات ہوگی ۔ غزہ میں جلد سیز فائر ہوگا۔علاوہ ازیں شہباز شریف نے کہا ہے  بجلی کے شعبے میں گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا، اس کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔پاکستان میں شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے نئے طے شدہ مالیاتی منصوبے (سرکلر ڈیٹ فنانسنگ کی سہولت) کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے گردشی قرضے سے نمٹنے کے منصوبے کو بہت بڑی کامیابی اور اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ ڈسٹری بیوشن لائنوں کو بہتر بنانا اور لائن لاسز پر قابو پانا ایک بڑا چیلنج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان کی معاشی بہتری کو سراہا ہے اور سیلاب کے باعث تعاون کا یقین دلایا ہے، معاشی اشاریوں میں بہتری، ایف بی آر، بجلی اور آئی ٹی کے شعبوں میں بہتری بہت اہم پیش رفت ہے، ہمت اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھیں تو ملک مشکلات سے نکل آئے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ گردشی قرضہ مسلسل بڑھتا جا رہا تھا اور یہ ہمارے وسائل نگلتا جارہا تھا، گردشی قرضے کے مسئلے سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے، گردشی قرضے کا منصوبہ اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے، اس کا سہرا ٹاسک فورس کے سر ہے۔