پی ٹی آ ئی بھارت کی پراکسی ، پی ٹی آئی دور میں ملک اندرونی طور پر دیوالیہ ہوچکا تھا، ہم آج بھی ان کی بچھائی بارودی سرنگیں ہٹارہے ہیں
بھارت ہمارا پانی بند نہیں کر سکتا‘ سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ یا ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کو حقیقت پسندانہ ہو کر دیکھنا ہوگا: پریس کانفرنس
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے فیلڈ مارشل سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو امریکا دورے کی دعوت ملی تو بھارت اور پی ٹی آئی کو آگ لگی ہے، پی ٹی آ ئی بھارت کی پراکسی ہے، پی ٹی آئی دور میں ملک اندرونی طور پر دیوالیہ ہوچکا تھا، ہم آج بھی انکی بچھائی بارودی سرنگیں ہٹارہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی اہم امریکی دورے کے دوران مظاہرے کی کال دے رہی ہے، آپ کس حیثیت سے ہم پر تنقید کرتے ہیں؟ پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، آئی ایم ایف پروگرام بند اور مسلح افواج پر تنقید میں بھارت اور پی ٹی آئی شامل ہے۔وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے چارج سنبھالا تو تاریخی تباہی کا سامنا کرنا پڑا، لوگوں کا خیال تھا 4 سے 6 ہفتے کی بات ہے مگر وزیراعظم شہبازشریف نے دلیرانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی طور پر غیر مقبول اور معاشی طور پر ناگزیر اقدامات کیے، ان اقدامات کے نتیجے میں حکومت نے سیاسی سرمایہ گنوایا مگر معیشت کو بحال کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں اس مشکل سفر کا آغاز کیا گیا، سیلاب جیسی تباہ کاریوں کا سامنا کیا ترقیاتی بجٹ کو آگے بڑھایا، پی ٹی آئی دور میں پوری سہ ماہی کیلئے ایک روپیہ جاری نہ ہو سکا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں پاکستان اندرونی طور پر دیوالیہ ہوگیا تھا، تباہ کن سیلاب سے معیشت کو اربوں ڈالر کو نقصان پہنچا، پی ٹی آئی دور مین صرف چور چور کے نعرے لگائے گئے۔ کیا پی ٹی آئی نے 4 سال میں کوئی ایک نیا منصوبہ بنایا؟ چور ڈاکوئوں کے الزامات لگانے کے سوا پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا، ان کی ساکھ دیکھنی ہے تو 6 مئی تک ان سوشل میڈیا دیکھ لیں۔ پی ٹی آئی معیشت میں بارودی سرنگیں بچھا کر گئی تھی،پی ٹی آئی نے 4 سالوں میں کوئی بڑے منصوبہ شروع نہیں کیا، ہم آج بھی پی ٹی آئی دور کی بارودی سرنگیں صاف کر رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ پی ٹی آئی والے بھارتی زبان بول رہے ہیں، ان کی پراکسی بن رہے ہیں