وفاقی وزیرخزانہ اور امریکی تجارتی نمائندے نے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی، چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات ہونگے: وزارت خزانہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا جہاں وفاقی وزیرخزانہ اور امریکی تجارتی نمائندے نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی۔وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکا کے تجارتی نمائندے ایمبیسیڈر جیمیسن گریئر کے درمیان ٹیلی فون اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے نکتہ نظر کا تبادلہ کیا اور آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق کیا ہے۔