واشنگٹن (آئی این پی )مریکا اور بنگلا دیش کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر اتفاق ہو گیا۔وائٹ ہائو س کے مطابق دونوں ممالک نے بنگلہ دیش کی نان ٹیرف تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔معاہدے کے تحت بنگلہ دیش کی بعض ٹیکسٹائل اور گارمنٹس مصنوعات کو امریکا میں زیرو ٹیرف کی سہولت دینے کیلئے خصوصی میکنزم قائم کیا جائے گا،بنگلہ دیشی مصنوعات پر باہمی ٹیرف ریٹ بیس فیصد سے کم کرکے 19 فیصد کردیا گیا۔