کویت سے پاکستانی جہازوں کے ذریعے ڈیزل اور جیٹ فیول کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے، جس سے ایئرلائنز کے لیے جیٹ فیول کی دستیابی یقینی ہو گئی اور شہریوں کو ہوائی سفر پر اضافی کرایہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ایران نے پاکستانی آئل کارگو کے لیے محفوظ راستہ فراہم کیا ہے، اور محدود تعداد میں کارگو گزر چکی ہیں۔مرحلہ وار تقریباً 20 ٹینکر آنے کا امکان ہے، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 1 سے 2 ٹینکر آئیں گے۔کویت کے ساتھ موجودہ 50 سالہ سپلائی معاہدہ فعال ہے، تاہم نیا معاہدہ ابھی نہیں ہوا۔پاکستان سعودی عرب سے ماہانہ 3 تا 5 اور یو اے ای سے 2 تا 4 کارگو تیل حاصل کرتا رہا ہے۔
سپلائی کی بحالی سے بجلی، ڈیزل اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کمی کے خدشات کم ہو جائیں گے، اور عوامی ضروریات متاثر نہیں ہوں گی۔ توانائی اور ایوی ایشن شعبے میں ضروری اصلاحات کے ساتھ قیمتیں مستحکم رہنے کا امکان ہے۔