ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی ہے، جس کے تحت طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کے نرخ کم کر دیے گئے ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 28 نومبر سے کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 18 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 269 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد صارفین کے لیے نئی قیمت 257 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 13 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 207 روپے 27 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔