جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی

جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی

اسلام آباد: حکومت نے طیاروں کے ایندھن (جیٹ فیول)، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ہے، جس کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 12 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 287 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت بھی 10 روپے 42 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 273 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11 روپے 44 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 220 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔