بھارتی شہر بنگلورو میں ایک نوجوان جوڑے کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، 32 سالہ سافٹ ویئر انجینئر بھانو چندر ریڈی کنٹا نے گزشتہ روز اپنے اپارٹمنٹ میں خودکشی کر لی۔ جب ان کی 31 سالہ بیوی نے کمرہ بند پایا، تو انہوں نے سیکیورٹی اور پڑوسیوں کو اطلاع دی۔پڑوسیوں نے دروازہ کھولا تو بھانو کی لاش برآمد ہوئی، اور چند ہی منٹ بعد دل برداشتہ بیوی نے اسی رہائشی عمارت کی 17 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان دے دی۔نوجوان جوڑے کے اہلِ خانہ کی درخواست پر دونوں کے حوالے سے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ تفتیش کار موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر پہلوؤں کی جانچ کر رہے ہیں۔