لاہور: نجی یونیورسٹی کی 21 سالہ طالبہ نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش

لاہور: نجی یونیورسٹی کی 21 سالہ طالبہ نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش

لاہور میں نجی یونیورسٹی کی 21 سالہ طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی اور یونیورسٹی کی بلڈنگ کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔

طالبہ فاطمہ کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر یونیورسٹی کے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ یونیورسٹی کے ڈی فارم کی طالبہ تھی۔چند روز قبل بھی ڈی فارم کے ایک طالبعلم نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی تھی، جس کے بعد نواب ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی تھیں۔پولیس ذرائع کے مطابق فاطمہ کا تعلق شیخوپورہ کے علاقے نارنگ منڈی سے ہے اور تحقیقات کے دوران واقعے کے محرکات معلوم کیے جا رہے ہیں۔