بھارتی شہر بنگلورو میں ایک 32 سالہ خاتون ریکھا کو اس کے شوہر لوہتاشوا نے ناجائز تعلقات کے شبے میں بیٹی کے سامنے چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق ریکھا اور لوہتاشوا نے تین ماہ قبل مندر میں شادی کی تھی، اور دونوں کی یہ دوسری شادی تھی۔ ریکھا اپنی بڑی بیٹی کے ساتھ رہ رہی تھی جبکہ چھوٹی بیٹی نانی کے پاس تھی۔پولیس کے مطابق واقعے کے دن صبح ریکھا اپنی بیٹی کے ساتھ بس اسٹاپ پر کھڑی تھی کہ لوہتاشوا نے اچانک حملہ کیا اور اسے شدید زخمی کر دیا۔ ریکھا کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے تیز کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے۔