ایران کی جانب سے وسطی اسرائیل پر میزائل حملہ، 30 ملین ڈالر کے ڈرون کو مار گرایا گیا

ایران کی جانب سے وسطی اسرائیل پر میزائل حملہ، 30 ملین ڈالر کے ڈرون کو مار گرایا گیا

ایران نے وسطی اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ کر دیا ہے۔  
عرب میڈیا کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں میزائل کے ملبے گرنے سے متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں اور آگ لگ گئی ہے۔  ایمبولینس سروس کے مطابق، تل ابیب کے قریبی علاقے میں تباہ شدہ میزائل کا ملبہ گرا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔  ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے اصفہان کے قریب ایم کیو نائن ریپر ڈرون کو مار گرایا ہے، جو نگرانی اور حملوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس ڈرون کی قیمت تقریباً 30 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے، اور ایران نے اب تک 146 ڈرونز مار گرائے ہیں۔  اسرائیلی میڈیا کے مطابق، ایران کے حملے سے وسطی اسرائیل میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔  گش دان کے علاقے میں 6 اور بنی براک میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، اور متاثرہ علاقوں میں سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔