ایران نے اتوار کو اسرائیل پر مزید میزائل داغے، جو کلسٹر وار ہیڈ اور روایتی دھماکہ خیز مواد سے لیس تھے۔
وسطی اسرائیل میں اس حملے سے 15 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک شدید زخمی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران–اسرائیل جنگ کے دوران مجموعی طور پر 4,564 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیل میں 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔گزشتہ شب جنوبی شہر دیمونا میں ایک بیلسٹک میزائل تین منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر پھٹا، جس سے 51 افراد زخمی ہوئے، جن میں 19 بچے شامل تھے۔ زخمیوں کو دیمونا اور اراد کے ہسپتالوں میں داخل کر دیا گیا۔اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وزٹ کے دوران شہریوں کو ہدایت دی کہ پناہ گاہوں میں رہیں کیونکہ وہاں محفوظ رہنا ممکن ہے۔