ایران کا ایک گھنٹے میں دوسرا میزائل حملہ، اسرائیل کے شمالی و وسطی علاقوں میں دوبارہ سائرن بجنے لگے

ایران کا ایک گھنٹے میں دوسرا میزائل حملہ، اسرائیل کے شمالی و وسطی علاقوں میں دوبارہ سائرن بجنے لگے

منگل کی شب ایران نے اسرائیل کے شمالی اور وسطی علاقوں پر ایک گھنٹے سے بھی کم وقفے میں دوسرا میزائل حملہ کر دیا ہے، جس کے بعد ان علاقوں میں دوبارہ فضائی خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں۔

اسرائیلی فوج (IDF) کے مطابق، گزشتہ حملے میں 15 ایرانی بیلسٹک میزائل شامل تھے جنہیں اسرائیل کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے کامیابی سے انٹرسیپٹ کر لیا تھا۔ تاہم اب دوبارہ نئے میزائلوں کا بیراج ان علاقوں کی طرف فائر کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، اسرائیل کے شمالی اور وسطی علاقوں کی فضا میں مقامی ایئر ڈیفنس یونٹس مسلسل متحرک ہیں اور فضا میں آنے والے ایرانی میزائلوں کو روکنے کے لیے دفاعی میزائل داغے جا رہے ہیں۔ کئی مقامات پر فضا میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔IDF کی ہوم فرنٹ کمانڈ نے منگل کو رات گئے شہریوں کو اطلاع دی ہے کہ:"ایرانی حملے کے ابتدائی مرحلے کے بعد شہری اب بم شیلٹرز سے نکل سکتے ہیں، تاہم نئے حملے کے پیش نظر انہیں دوبارہ الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔"
یہ تازہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف مرحلہ وار میزائل حملوں کی حکمت عملی اپنا رکھی ہے، جس میں مختصر وقفوں سے مختلف سمتوں سے میزائل داغے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی IDF یہ دعویٰ کر چکی ہے کہ ایرانی لانچرز کی تباہی کے بعد میزائلوں کی شدت میں کمی آئی ہے، تاہم اب ایک گھنٹے کے اندر دوسرا حملہ ان خدشات کو تقویت دے رہا ہے کہ یہ کشیدگی فوری طور پر ختم ہونے کے امکانات کم ہیں۔

  سیکیورٹی صورتحال:
فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر متحرک
شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
شمالی اور وسطی اسرائیل سب سے زیادہ متاثر
IDF مسلسل فضائی نگرانی کر رہا ہے