تہران میں آج متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے نتیجے میں مشرقی تہران کے کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بعد ازاں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران کے شہر اصفہان میں ایک بڑے اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا، جس میں 2000 پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم استعمال کیا گیا۔مزید برآں، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں بھی آج دس دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔